جہاں بھی بجلی اور گیس پیدا ہوتی ہے پہلا حق وہاں کے عوام کا ہوتا ہے: اسد قیصر

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا، اجلاس سے اراکین قومی اسمبلی نے خطاب کیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ جس علاقے میں بجلی اور گیس پیدا ہوتی ہے وہاں کے عوام کا پہلا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ غازی بروٹھا کا پانی موڑ دیا گیا، ہم بجلی پیدا کرتے ہیں لیکن بجلی نہیں ملتی اور پھر ہمیں چور کہتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں پیداواری لاگت پر بجلی فراہم کی جائے۔
اسد قیصر نے کہا کہ حنیف عباسی اب کیا بات کر رہے ہیں، بتائیں ان کی عمر 45 ہے یا 47 سال؟ انہوں نے کہا کہ ان کی شکست یقینی ہے،
سپیکر کو یہ اصول بنانا چاہیے کہ وزیر خزانہ کو یہاں موجود ہونا چاہیے تھا، ہم نے کل بھی اس بارے میں بات کی تھی، وزیر آئیں گے، ڈپٹی سپیکر پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دیتے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جس دن یہ بجٹ منظور ہوا عوام سڑکوں پر نکلیں گے اور پتھراؤ کریں گے، کسی نے عوام پر اتنا ٹیکس نہیں لگایا جتنا انہوں نے لگایا ہے۔