سرکاری نوکریوں کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے اچھی خبر آگئی

سرکاری ملازمتوں کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے خوشخبری ہے کہ وفاقی وزارتوں اور محکموں میں 3 ہزار سے زائد خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ایوان صدر میں گریڈ 4 سے 14 تک کی 41 خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔
وزارت دفاع کے تحت گریڈ 1 سے 15 تک 362 خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔
، ڈیفنس ڈویژن میں گریڈ 1 سے 15 تک کی 19 آسامیوں کی منظوری دی گئی، وزارت دفاع میں جونیئر سول ڈیفنس آفیسر گریڈ 16 کی 2 آسامیوں کی منظوری دی گئی،
وزارت صحت میں 17 آسامیوں کی منظوری دی گئی۔ پنجاب رینجرز میں گریڈ 5 سے 11 تک 961 آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دے دی گئی۔
وزارت دفاع میں اسسٹنٹ چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر گریڈ 17 کی 8 آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔