سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹ آف پاکستان ایک دن کے وقفے کے بعد آج سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کرے گی۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ آج سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیلوں کی سماعت کرے گی۔
اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے دلائل میں کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی اپیل مسترد کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا جائے
۔ کم از کم ایک نشست جیتنے والی جماعت کو مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں، تاہم، یہ بات کہ سنی اتحاد کونسل نے انتخابات میں حصہ نہیں لیا اور مخصوص نشستوں کے لیے فہرستیں جمع نہیں کیں۔