سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا جس میں پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن پناہ نے میٹھے مشروبات پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں ہر منٹ میں ایک شخص کو دل کا دورہ پڑتا ہے،
پاکستان میں 33 ملین سے زائد افراد ذیابیطس کا شکار ہیں، اور روزانہ 300 سے زائد افراد ذیابیطس کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔
پاکستان میں روزانہ 2200 سے زائد افراد غیر متعدی امراض کی وجہ سے مر رہے ہیں،
صرف پاکستان میں ذیابیطس اور اس سے متعلقہ پیچیدگیوں کے باعث روزانہ 1100 افراد مر رہے ہیں