عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑ ڈالر فنڈز کی منظوری دے دی

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 150 ملین ڈالر کے فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔
عالمی بینک کے ترجمان کے مطابق یہ رقم صوبہ پنجاب میں تعلیمی سہولیات کو بہتر بنانے پر خرچ کی جائے گی،
اس فنڈ کے استعمال سے صوبہ پنجاب میں 50 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں اور یہ رقم خرچ کی جائے گی۔
ان بچوں کی تعلیمی سہولیات کو بہتر بنانے پر خرچ کیا جائے گا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پرائمری اسکولوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کا داخلہ ممکن ہوسکے گا، لڑکے اور لڑکیاں پرائمری اور پری پرائمری کلاسز میں شرکت کرسکیں گے،
کورونا کے دوران شعبہ تعلیم کو جو نقصان ہوا ہے اس کا ازالہ کیا جائے گا۔
منصوبے کے نفاذ سے ایک لاکھ 65 ہزار اساتذہ اور 7 ہزار ہیڈ ماسٹرز بھی مستفید ہوں گے۔