عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اچانک کمی ہوئی ہے۔
مریکی خام تیل کی قیمت میں 3.65 فیصد کی کمی دیکھی گئی جو 74.18 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہی تھی،
برطانوی خام تیل کی قیمت میں 3.43 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ برطانوی خام تیل 78.28 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فروری کے بعد پہلی بار برطانوی خام تیل کی قیمت اسی ڈالر سے نیچے آگئی ہے۔