پاکستان کے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو ڈیل کی پیشکش ہوئی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا۔
اپنے حالیہ بیان میں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو ڈیل کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے اسے ٹھکرا دیا۔
عارف علوی نے کہا کہ ڈیل کی پیشکش کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ میں کسی صورت ملک سے باہر نہیں جاؤں گا۔
سابق صدر نے کہا کہ حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ پڑھ کر لوگ دکھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کو سیٹیں دینے کے لیے عجیب قانون بنایا گیا ہے اور وہ جسے چاہیں سیٹیں دے سکتی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے فیصلوں پر شرم آنی چاہیے۔