اسلام آباد: ایف بی آر کے چیئرمین امجد زبیر ٹوانہ نے کہا ہے کہ فائل نہ دینے والوں کی موبائل سم، بجلی اور گیس کے کنکشن بھی منقطع کردیئے جائیں گے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔
ایف بی آر کے چیئرمین امجد زبیر ٹوانہ نے کمیٹی کو بتایا کہ فائل نہ دینے والوں کی موبائل سم، بجلی اور گیس کے کنکشن بھی منقطع کر دیے جائیں گے۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ریٹرن فائل نہ کرنے والوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح بھی زیادہ ہے، ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سم اور کاروبار بھی بند کیا جا سکتا ہے۔
چیئرمین ایف بی آر کے مطابق 5 لاکھ نان فائلرز کی فہرست میں 20 لاکھ روپے سے زائد سالانہ آمدنی والے افراد بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل یہ لوگ ٹیکس گوشواروں میں اپنی آمدنی ظاہر کر چکے ہیں۔
امجد زبیر ٹوانہ نے کہا کہ جو لوگ صرف گاڑی، پلاٹ یا مکان خریدنے کے لیے عارضی فائلر بنتے ہیں انہیں اضافی ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔