قائمہ کمیٹیوں کے معاملے پر اپوزیشن اور قائد ایوان کے درمیان اختلافات

سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملے پر قائد حزب اختلاف اور ایوان کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے۔
سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر نے قائد ایوان اسحاق ڈار سے رابطہ کیا
جس میں اپوزیشن اور حکومت میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
علی ظفر سے ٹیلیفونک گفتگو میں اسحاق ڈار نے اپنی مرضی کی کمیٹیاں پی ٹی آئی کو دینے سے انکار کردیا جس کے بعد علی ظفر نے کہا کہ مزید بات چیت نہیں ہوگی۔
تحریک انصاف کا وفد آج شیڈول کے مطابق قائد ایوان سے ملاقات نہ کرسکا جس کے باعث حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکراتی عمل میں واضح تعطل پیدا ہوگیا۔
اس حوالے سے بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے کمیٹیاں آپس میں تقسیم کر رکھی ہیں
، تحریک انصاف کو احتساب کمیٹیاں نہیں دی گئیں، جس کا ہمیں افسوس ہے۔علی ظفر نے کہا کہ اب ہم مذاکرات نہیں کریں گے۔