قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران حکومتی اتحادی بھی برہم ہوگئے،
ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے بجٹ کو ملکی سلامتی اور وجود کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مظالم بند کیے جائیں، عوام پر حد سے زیادہ ٹیکس نہ لگایا جائے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے پنجاب میں دفعہ 144 کا معاملہ ایوان میں اٹھایا،
جس پر ڈپٹی سپیکر غلام مصطفی شاہ نے اسے صوبائی معاملہ قرار دیا تو جمشید دستی اور ڈپٹی سپیکر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے احتجاج کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پورے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ ہے،
تمام اپوزیشن اتحادی جماعتوں نے آج احتجاج کی کال دی ہے، پنجاب میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ ارکان احتجاج میں حصہ لیں گے،
، ان کی گرفتاری کا خدشہ ہے، امید ہے کہ وہ اس معاملے کو حل کر لیں گے
سنی اتحاد کونسل کے رکن جمشید دستی اپنی نشست پر کھڑے ہو کر کہنے لگے کہ ہماری بات کو سنا جائے یہ سیدھی سیدھی بدمعاشی ہے۔