قومی اسمبلی نے اراکین کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق ترمیم کثرت رائے سے منظور کر لی

قومی اسمبلی نے ارکان کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق ترمیم کثرت رائے سے منظور کر لی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی موجودگی میں پیپلز پارٹی نے ارکان کے استحقاق میں اضافے سے متعلق ترمیم پیش کی۔
پارلیمنٹ فنانس بل کے ذریعے استحقاق ایکٹ میں ترمیم کی گئی، پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل نے اراکین پارلیمنٹ کے استحقاق کو بڑھانے کے لیے ایک ترمیم پیش کی۔
اراکین اسمبلی کا سفری الاؤنس 10 روپے فی کلومیٹر سے بڑھا کر 25 روپے کر دیا گیا ہے، ارکان پارلیمنٹ کے ایئر ٹکٹ استعمال نہ ہونے پر منسوخ ہونے کی بجائے اگلے سال استعمال کیے جائیں گے،
متعلقہ0 ایوان کی فنانس کمیٹی نے منظوری دے دی۔ پیپلز پارٹی کی طرف سے پیش کی گئی ترمیم کو اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔
اس موقع پر اپوزیشن نے تنخواہوں اور مراعات سے متعلق پیپلز پارٹی کی ترمیم کی مخالفت کی۔