قومی اسمبلی کا اجلاس عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد آج سے شروع ہوگا

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس (آج) جمعرات سے دوبارہ شروع ہوگا۔
جمعرات کو قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں نئے بجٹ پر بحث شام 5 بجے شروع ہو گی۔
فنانس بل 2024-25 موجودہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے اور اپوزیشن رہنما حکومت کی معاشی پالیسیوں اور ٹیکس نظام پر تنقید کریں گے۔
اپوزیشن کی جانب سے بجٹ کی منظوری کے دوران احتجاج اور ہنگامہ آرائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بجٹ پر بحث ایک ہفتے تک جاری رہے گی جب کہ اجلاس ہفتہ اور اتوار کو بلانے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔
حکومت 29 جون کو قومی اسمبلی سے بجٹ کی منظوری لے گی۔
حکومتی ارکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بجٹ اجلاس میں حاضری یقینی بنائیں اور بجٹ کی منظوری تک اپنے علاقوں میں نہ جائیں۔