محرم الحرام کے حوالے سے منتظمین کے تحفظات کو ضلعی انتظامیہ سنجیدگی سے دور کرے

محرم الحرام کے ایام عزا کے دوران جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی اور ضروری مرمتی کام ضلعی انتظامیہ کی زمہ داری ہے تاکہ یہ ایام خیروخوبی سے گزر جائیں یہ تمام کام عشرہ محرم سے قبل مکمل ہونا ضروری ہیں تاہم ملتان کی ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی اور غیر زمہ دارانہ رویے کے باعث ملتان امام بارگاہوں اور تعزیہ کے قدیمی لائسنس داران میں بے چینی پائ جارہی ہے ضلعی انتظامیہ کو شہر کے بہتر ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے ان تحفظات کو فوری بنیادوں پر دور کرنا ہوگاشہر کے قدیمی لائسنس داران کے مطابق ماہ محرم الحرام مذہبی تہوار ہے جس کی آمد پر سرکاری سطح پر سیکورٹی سمیت مجالس عزا و ماتمی جلوسوں کے راستوں پر سٹریٹ لائٹس،ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکات و گلیات کی تعمیر،سیوریج نظام کی درستگی،پینے کا ٹھنڈا پانی سمیت عزاداران حضرت امام حسین کے باقاعدہ معمولات کو دیکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ،میونسپل کارپوریشن ودیگر متعلقہ محکمہ جات مکمل تعاون کرتے ہیں لیکن ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کا رویہ لائسنس داروں کے ساتھ تعاون کرنے کی بجائے انتہائی نامناسب ہے جس نے محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر بعد میں جلوس روٹس پر سڑکات و گلیات کی تعمیر،پیچ ورک،سٹریٹ لائٹس سیوریج نظام کی درستگی سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے ترقیاتی بجٹ رکھنے کے لیے اخبار اشتہار کے مطابق جو ٹینڈر دیے ہیں ان میں بیشتر قدیمی امام بارہوں اور جلوس کے روٹس کے لیے فنڈز ان ٹینڈرز میں شامل نہی جو ترقیاتی فنڈز رکھے گئے ہیں ان سے ایک گلی میں دو بلب بھی نہیں لگ سکتے اس حوالے سے جب ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا تو ان کا ایک ہی جواب ملا کہ ان کے پاس فنڈز نہیں ہیں انہوں نےمطالبہ کیا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ایسی غیر سنجیدہ صورتحال کا نوٹس لیں اور لائسنس داران کے تحفظات دور کیے جائیں اگریکم محرم تک ہمارے روٹس جلوسوں پر ترقیاتی کام مکمل نہ کرائے گئے تو لائسنس داران ماتمی جلوس جلوس روٹس پر روک دیں گے اور احتجاج کے طور پر تمام تر مجالس عزا امام بارگاہوں کی بجائے چوکوں پر شروع کی جائیں گی قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں سے ماتمی جلوس ومجالس عزا گزشتہ 3 سو سالوں سے چلے آرہے ہیں اور ہر حکومت کے دور میں نواسہ رسول حضرت امام حسین اور ان کے ر فقائے کار کی شہادت کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لائسنس داروں کو درپیش مسائل کے حل کیے جاتے ہیں مگرضلعی انتظامیہ کی جانب سے مسائل کے حل کی بجائے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ افسوس ناک عمل ہے حالانکہ حسب روایت لائسنس داروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ کو سنجیدگی سے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے لیکن افسوس کہ ماہ محرم الحرام کی آمد میں چند روز باقی ہیں مگر ابھی تک ضلعی انتظامیہ نے ماتمی جلوسوں کے روٹس کا معائنہ تک نہیں کیا ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ جلوس روٹس کی مرمت اور سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنائے اور دیگر مسائل حل کیے جائیں انہوں نے کہا کہ تمام لائسنس داران خاموشی سے ضلعی انتظامیہ کی خاموشی دیکھ رہے ہیں اگر محرم الحرام سے پہلے ضلعی انتظامیہ نے مسائل حل نہ کیے اور اگر کوئی سانحہ یاد دہشت گردی جیسا واقعہ رونما ہوا تو اس کی ذمہ دار ی ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی انہوں نے وزیراعلی پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب، ائی جی پنجاب،گورنر پنجاب،ایڈیشنل ائی جی ساؤتھ پنجاب،کمشنرملتان، ڈپٹی کمشنر ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لائسنس داروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فوری طور پر اقدامات کو یقینی بنائیں۔