مذاکرات غیر مشروط ہونے چاہئیں، رانا ثناء اللہ

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مذاکرات پارلیمانی جمہوری نظام کی بنیاد ہیں، مذاکرات غیر مشروط ہونے چاہئیں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی 9 مئی کے نئے پروگرام پر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ واضح ہے کہ پی ٹی آئی کی سوچ کیا ہے، پی ٹی آئی کی نیت بات چیت کی ہے تو یقیناً 9 مئی کی طرف نہیں جائیں گے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہائی اور مقدمات کی بات کرے گی یا حکومتی حکم نامے کی بات کرے گی تو اس کے لیے عمل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے گزشتہ چند دنوں کے بیانات سے پتہ چلتا ہے کہ ان کی نیت کیا ہے، مذاکرات غیر مشروط ہونے چاہئیں۔
وزیراعظم کے مشیر کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کے اندر بھی اختلافات جنم لے رہے ہیں، صورتحال تسلی بخش نہیں، مذاکرات ہی پارلیمانی جمہوری نظام کی بنیاد ہے۔