ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

پاکستان بھر میں آج (پیر) عیدالاضحی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔
دن کے آغاز پر ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں کی مساجد، عیدگاہوں اور کھلے مقامات پر نماز عید ادا کی گئی۔
یہ عید حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہما السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں منائی جاتی ہے
اور لوگ سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے عید کی نماز کے بعد جانوروں کی قربانی کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔
فیصل مسجد اسلام آباد، بادشاہی مسجد لاہور، لیاقت پارک کوئٹہ اور عید گاہ کراچی سمیت ملک بھر میں مختلف مقامات پر عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی
، جس کے بعد ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
نماز عید کے موقع پر ملک بھر میں پولیس کی جانب سے نمازیوں اور شہریوں کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔