منگل کو وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا گیا

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس (کل) منگل کو صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کے لیے کمیٹی روم ٹو میں تیاریوں کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
اجلاس میں اتحادی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دینے کی تجویز ہے۔
وزیراعظم کو ریزولوٹ اسٹیبلائزیشن آپریشن کے حوالے سے دوست ممالک کو اعتماد میں لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی امن و امان اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ قومی ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی متوقع ہے۔