مولانا فضل الرحمان کی سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی ہے۔
جے یو آئی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمان نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی، جس میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل سمیت چمن بارڈر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چمن بارڈر پر کاروبار پر سختی کے خلاف مقامی لوگ سراپا احتجاج ہیں،
مقامی لوگ بارڈر پر چھوٹے موٹے کاروبار کر کے اپنے بچوں کی کفالت کر رہے ہیں۔
جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ سرحد پر سختی کے باعث مقامی لوگوں کو روزگار اور ویزے کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے،
حکومت مقامی لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کرے۔
انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی سے اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی جس پر ایاز صادق نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔