وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتی اجلاس میں وفاقی کابینہ کو آپریشن ’استحکام‘ پر اعتماد میں لیا جائے گا اور بجٹ سے متعلق کچھ تجاویز واپس لینے کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان سے متعلق مرکزی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آپریشن ’عزم استحکام‘ ‘ کے آغاز کے ذریعے انسداد دہشت گردی کی قومی مہم کو دوبارہ متحرک اور فعال کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔
اس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر قانون نذیر تارڑ اور اطلاعات شامل ہیں۔