وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز نے متفقہ طور پر آپریشن ’مصالحت‘ شروع کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں مہم کا جامع جائزہ لیا گیا۔
ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں داخلی سلامتی کی صورتحال، نیشنل ایکشن پلان کے کثیر الجہتی اصولوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں خامیوں کی نشاندہی پر زور دیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق انسداد دہشت گردی کے لیے ایک جامع اور نئی حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
یہ حکمت عملی مکمل قومی اتفاق رائے اور نظام گیر ہم آہنگی پر مبنی ہوگی۔
دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ پاکستان کی اپنی جنگ ہے اور قوم کی بقا اور فلاح کے لیے ضروری ہے۔