بارشوں کا موسم قریب آتے ہی وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ کو الرٹ کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے رابطہ کر کے ڈینگی سے نمٹنے کے لیے تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا حکم دیا ہے
محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ انسداد ڈینگی سکیم پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔
انسداد ڈینگی اقدامات میں غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے شہر کے تمام ہسپتالوں اور لیبارٹریوں سے ڈینگی کیسز کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت کی۔