ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے ابتدائ میچ میں نو آموز امریکی ٹیم کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر پوری قوم شاک کی کیفیت میں ہے اور قومی ٹیم پر شدید تنقید کی جارہی ہے ورلڈ کپ میں ایسی ہی کارکردگی دکھانے پر شدید تنقید کے ںعد پی سی بی کی باگ دوڑ پنجاب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محسن نقوی کے ہاتھ میں دی گئی تھی اس کے ساتھ ہی انہیں وفاق میں بھی وزارت داخلہ کی زمہ داری دی گئی تاہم پنجاب والی کارکردگی وزارت داخلہ میں بھی نظر نہی آئی کے پی کے اور بلوچستان میں نان سٹاپ دہشتگردی کی کارروائیاں کاری ہیں اور یہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ہی پاکستانی ٹیم نے قوم کو ایک بار پھر مایوسی دینے کے ساتھ ساتھ اپنے چئیرمن کو بھی کلین بولڈ کر دیا ہے تاہم یہاں ایمپائر کی انگلی نہی اٹھے گیانور مقصود نے اس ہار پر سب سے دلچسپ تبصرہ کیا ہےاپنے مخصوص انداز میں کہتے ہیں کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی جانب سے میچ ہارنے کی کوئی اور وجہ سمجھ میں نہیں آتی، یہی لگتا ہے کہ پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے سے قرض ملنا ہے اور قرض کی شرائط میں میچ ہارنا بھی شامل ہوگا۔ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جن پاکستانیوں نے قومی ٹیم کا میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹ خریدے ہیں، اب وہ انہیں ٹکٹس کو نصف رقم میں فروخت کرنے کی کوشش کریں گےسابق چیئرمین پی سی بی اور سینئر صحافی نجم سیٹھی نے لکھا ’ایک اور امریکی سازش کامیاب‘۔ ناقدین کی جانب سے کاکول ٹریننگ کیمپ کی تصویریں بھی شئیر کی گئی ہیں اور اس پر بھی تنقید کی گئی ہےپی سی بی یا محسن نقوی بھی کیا کریں اس ٹی ثوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کو ہر طرح کی سہولیات ٹریننگ اور آزادی دی گئی ٹیم کو شکایت ہوئ کہ ان کا ہوٹل سٹیڈیم سے کچھ دور ہے محسن نقوی نے خود امریکی انتظامیہ سے بات کی اور پاکستانی ٹیم کو سٹیڈیم سے پانچ منٹ کے فاصلے پر ہوٹل دلوا دیا گیا میڈیا میں ان کی حوصلہ افزائ کی گئی محسن نقوی کی جانب سے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں فتح پر بھاری انعام کا بھی اعلان کر دیا گیا لیکن کھیلنا تو ٹیم نے ہے اور ٹیم اپنی روش سے ایک انچ بھی ہٹنے کو تیار نہی یہ شکست کسی ایک شعبے کی نہی بلکہ بیٹنگ باولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں پاکستانی ٹیم بری طرح فلاپ ہوئ ہے اور قوم کے سر شرم سے جھکا دیے ہیںہمیشہ سے ہر بڑے ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اسی بنیاد پر آگے کاتی ہے کہ فلاں ٹیم فلاں سے میچ ہارجائے اور قوم دعائیں کرتی رہتی ہے لیکن پاکستانی ٹیم لبھی دوا نہی کرتی امریکہ کیسی نو آموز ٹیم کو سپر اوور میں آپ کا اہم ترین بالر 19 سکور دے رہا ہے اور آپ انڈیا سے میچ جیتنے کی بات کرتے ہیں بابر الیون کو احساس ہونا چاہیے کہ یہ گیارہ کھلاڑی پوری دنیا میں پاکستان کے جھنڈے کی سربلندی کے لیے کھیل رہے ہیں اور اس کے لیے انہیں اپنی پوری صلاحیتیں وقف کرنی ہوں گی پاکستان کرکٹ ٹیم سے اب تو قوم نے امید لگانا ہی چھوڑ دی ہے تاہم اگر کوئ امید باقی ہے تو بابر الیون کو کچھ بہتر کورکردگی دکھا کر انہیں باقی رکھنا ہوگا اور اسی طرح سے پاکستانی جھنڈے کو سربلند کیا جاسکتا ہے۔