وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی خطرات سے دوچار ٹاپ 10 ممالک میں شامل ہے۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے ریڈ زون میں آ گیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے پراجیکٹ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ 2022 میں پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب میں این ڈی ایم اے نے اہم کردار ادا کیا اور آنے والے سالوں میں اسے بڑی ماحولیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
این ڈی ایم اے ان تمام خدشات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سندھ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے،
خیبرپختونخوا اور پنجاب کے دو اضلاع بھی سیلاب سے متاثر ہیں۔ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے صوبوں نے بھی تعاون کیا۔
سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا۔

پاکستان کا شمار ٹاپ10 ماحولیاتی خطرات والے ممالک میں شامل
-