پاکستانی آم کی کئی اقسام متحدہ عرب امارات پہنچ چکی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان، بھارت اور یمن سمیت کئی ممالک سے آم کی کئی اقسام پہنچ چکی ہیں
جب کہ یو اے ای میں آم کی کم از کم قیمت 4 درہم فی کلو گرام سے شروع ہوتی ہے۔ اور بازاروں میں مہنگے غیر ملکی آم بھی دستیاب ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بار یو اے ای میں بھی پاکستانی آم کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس کی قیمت کم ہونے کے باعث یو اے ای میں بھی پھلوں کے بادشاہ کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے
جہاں شرکاء کو اس سے بنی ہوئی مختلف چیزیں فروخت کی جائیں گی اور شرکاء کو مختلف پکوان بنانا بھی سکھائے جائیں گے۔