پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے میں اہم پیش رفت کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری میں اہم پیش رفت کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکا کو ریاستی اداروں بالخصوص پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی
اجلاس میں کابینہ کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
متعلقہ حکام نے وفاقی کابینہ کو بتایا کہ پی آئی اے کی پری بڈنگ میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں پی آئی اے کی مختلف سائٹس کا دورہ کر رہی ہیں۔
پی آئی اے کی بولی اگست کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔ وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے اور مکمل شفافیت برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔
وفاقی حکومت نے مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں نجکاری سے 30 ارب روپے اکٹھا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
حکومت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)، روزویلٹ ہوٹل، فرسٹ ویمن بینک، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اور مختلف بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سمیت 25 سرکاری اداروں کی نجکاری کا منصوبہ رکھتی ہے۔