پی پی سے مشاورت کے بعد بجٹ منظور ہوگا‘رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی مکمل تجاویز کے ساتھ بجٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔
فیصل آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی پی کے اعتراضات درست ہیں
لیکن ایسا نہیں ہے کہ مشاورت نہیں ہوئی بلکہ تھوڑا سا خلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ تجویز ہے اور پارلیمنٹ میں اس پر بحث ہوگی، پارلیمنٹ 30 جون سے پہلے بجٹ پاس کر لے گی،
بجٹ ابھی فائنل نہیں ہوا، تجاویز لے رہے ہیں، پی پی سے مشاورت کے بعد بجٹ منظور کیا جائے گا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 16 ماہ میں آئی ایم ایف کی شرائط مزید سخت ہو گئی ہیں، دوست ممالک کی مدد سے شرائط میں نرمی کی گئی ہے،
وعدہ کیا تھا کہ حکومتی اخراجات میں کمی کی جائے گی۔