کسی صورت جے یو آئی کا ساتھ نہیں دیں گے‘صاحبزادہ حامد رضا

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پارٹی کی پالیسی ہے کہ وہ کسی بھی معاملے میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ساتھ نہیں بیٹھے گی۔
حامد رضا کا کہنا تھا کہ حال ہی میں آپریشن کی حمایت کے بعد ہمارے گھروں میں بھی لاشیں پہنچیں، آپریشن کس کس کے خلاف اور کن کن علاقوں میں ہوگا؟
سربراہ سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ کے پی میں آپریشن کی بات ہو رہی ہے حالانکہ ضرورت جنوبی پنجاب کی ہے،
جنوبی پنجاب کو غیر قانونی تنظیموں اور عسکریت پسندوں سے پاک کرنا ہو گا۔
حامد رضا نے کہا کہ کے پی میں آپریشن سے پی ٹی آئی حکومت کے کمزور ہونے کا تاثر ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بیٹھ کر کہا کہ آپریشن شروع ہو گیا ہے، کوئی راستہ نہیں، آپریشن ہو بھی جائے،
ہماری پارٹی کی پالیسی ہے کہ ہم جے یو آئی کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔