کوٹری کے قریب ملت ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب ملت ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے کے باعث ٹرین کی آمدورفت متاثر ہوئی۔
ریلوے حکام کے مطابق ملت ایکسپریس کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا
جس کے باعث ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ملت ایکسپریس کراچی سے لاہور جارہی تھی۔
حکام کے مطابق پٹری سے اترنے سے ریلوے ٹریفک متاثر ہوئی تاہم حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ کوٹری اسٹیشن کے قریب ملت ایکسپریس کے حادثے کے بعد کراچی سے پنڈی جانے والی گرین لائن کو بولہڑی اسٹیشن پر روک دیا گیا
جب کہ ہزارہ ایکسپریس کو حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر ڈاؤن ٹریک پر روک دیا گیا۔