کے الیکٹرک نے واجبات کی عدم ادائیگی پر سرکاری محکموں کی بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ

کے الیکٹرک نے واجبات کی عدم ادائیگی پر سرکاری محکموں کی بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کے الیکٹرک نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری توانائی کو خط بھیج کر سندھ کے 64 محکموں کی بجلی کاٹنے کے حوالے سے 8 خطوط لکھے ہیں
لیکن وعدے کے مطابق واجبات اور بل ادا نہ کیے جانے پر بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کے الیکٹرک نے خط میں لکھا کہ 2019 میں سندھ حکومت نے تمام بقایا اور نئے بل ادا کرنے کا کہا تھا، محکمہ بجلی کو بجلی کے بل اور واجبات کی ادائیگی کی ذمہ داری دی گئی تھی۔
کے الیکٹرک نے کہا کہ صوبائی محکموں کے بجلی کے کنکشن منقطع کرنے کی کارروائی کی گئی ہے، معاملہ فوری حل کیا جائے،
نئے سمیت پرانے واجبات ادا کیے جائیں۔ کے الیکٹرک نے خط میں 64 صوبائی محکموں اور ایجنسیوں کی فہرست بھی شامل کی ہے۔