کے پی 6 روپے فی یونٹ سستی بجلی پیدا کرے گا: مشیر خزانہ کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پاکستان میں سب سے سستی بجلی پیدا کرے گا
؎ اور بجلی فراہم کرنے والی کمپنی بنائے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ آج خیبرپختونخوا حکومت کی 100 دن کی کارکردگی پیش کررہاہوں
انہوں نے کہا کہ سرکاری خزانے کے لیے 95 ارب روپے کا ہدف پورا کریں گے، اس سال پنشن فنڈ الگ سے مختص کیا گیا ہے
امن و امان کے لیے سات ارب روپے رکھے گئے ہیں، جب کہ ہر سال 10 ہزار روپے دیے گئے ہیں۔
رمضان پیکج میں پنجاب نے 3000 روپے اور سندھ نے 5000 روپے خاندان کو دیے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں احساس کے تحت مزید چار پروگرام منعقد کیے گئے، دو لاکھ 58 ہزار 909 افراد کا ہیلتھ کارڈز سے علاج کیا گیا۔
انہوں نے بتایاکہ 10 لاکھ افراد کو سولر پلانٹ دینے جا رہے ہیں، وفاق ہمیں آہستہ آہستہ کرکے پیسے دے رہا ہے، 300 ارب روپے وفاق نے ہمیں دینے تھے۔