گرمی کی شدت کے ساتھ ہی بجلی کے شارٹ فال میں بھی اضافہ ہوگیا

گرمی کی شدت کے ساتھ ساتھ بجلی کی قلت بھی بڑھ گئی ہے جو اب 5 ہزار 233 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آج ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے جب کہ بجلی کی پیداوار 20 ہزار 767 میگاواٹ ہے۔
ذرائع سے 7600 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جبکہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 760 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں
نجی شعبے کے پاور پلانٹس کی پیداوار 8 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ ونڈ پاور پلانٹس 990 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سولر پاور پلانٹس سے 185، بگاس سے 132 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، جبکہ نیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 100 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک کے شہری علاقوں میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے
اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے تک ہے، جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔