گلی کوچوں میں قربانی کے جانور فروخت کرنے پر دفعہ 144لگا دی

محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور کی شاہراہوں اور سڑکوں پر قربانی کے جانوروں کی فروخت پر دفعہ 144 نافذ کر دی۔
قربانی کے جانور صرف مقرر کردہ 8 مویشی منڈیوں میں فروخت کیے جائیں گے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق شاہراہوں اور سڑکوں پر جانوروں کی فروخت پر 20 جون تک پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
دفعہ 144 امن و امان برقرار رکھنے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے نافذ کی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے عوامی مفاد میں دفعہ 144 لگانے کی سفارش کی تھی۔