گھریلو بجلی صارفین سے اب ماہانہ فکس چارجز وصول کیے جائیں گے

نیپرا نے گھریلو بجلی کے صارفین پر 200 سے 1000 روپے ماہانہ فکس چارج عائد کر دیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔
گھریلو صارفین کے لیے ماہانہ استعمال کی یونٹس کے لحاظ سے ماہانہ چارج 200-1000 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
تجارتی صارفین پر فکسڈ چارجز کو بڑھا کر 300 فیصد کر دیا گیا ہے اور صنعتی استعمال پر 355 فیصد تک ڈسکوز مقررہ چارجز کے ذریعے اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق 301-400 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین یکم جولائی سے 200 روپے چارجز ادا کریں گے۔
401-500 یونٹ استعمال کرنے والے 400 روپے ادا کریں گے۔501 -600 تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 600 روپے ادا کرنا ہوں گے۔
601-700 استعمال کرنے والے گھریلو صارفین ماہانہ 800 روپے ادا کریں گے۔
700 یونٹ سے زیادہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین ماہانہ 1000 روپے چارجز ادا کریں گے۔
ٹائم آف یوز میٹر استعمال کرنے والے گھریلو صارفین بھی ماہانہ 1000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے۔