آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس کی قیمتوں میں 250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق 3000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیا گیا ہے، گھریلو، تجارتی اور صنعتی صارفین کے لیے گیس کی قیمتیں بشمول کھاد، آئس فیکٹری، سیمنٹ سیکٹر، سرکاری اور نجی پاور پلانٹس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ای سی سی نے یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں رد و بدل کی منظوری دی تھی۔