آئی ایم ایف نے نئے قرضہ پروگرام کے حصول سے متعلق تمام پیشگی شرائط پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ مانگ لیا
، پاکستان نے تمام پیشگی شرائط پر عملدرآمد سے متعلق آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا
آئی ایم ایف نے پاکستان کے اب تک کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان ورچوئل ڈسکشن ہوئی جس کے ذریعے وزارت خزانہ نے بجٹ کے بعد اٹھائے جانے والے عملی اقدامات سے آگاہ کیا،
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف حکام نے بجٹ کی منظوری سے عملدرآمد تک کے عمل کی کامیابی پر روشنی ڈالی۔
وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے منصوبوں پر بھی بات چیت ہوئی ہے اور امکان ہے کہ رواں ہفتے مکمل ہو جائے گا۔