آئی ایم ایف کی جانب سے زراعت پر انکم ٹیکس وصولی بہتر بنانے کا مطالبہ

آئی ایم ایف نے زراعت پر انکم ٹیکس کی وصولی میں بہتری پر زور دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ماہرین نے چاروں صوبائی حکومتوں سے الگ الگ ورچوئل مذاکرات کیے ہیں،
مذاکرات میں وفاقی اور صوبائی وزارت خزانہ کے حکام شریک تھے، آئی ایم ایف نے زراعت پر انکم ٹیکس وصولی میں بہتری کا مطالبہ کیا ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں صوبائی حکومتوں نے زرعی انکم ٹیکس سے متعلق آئی ایم ایف کا مطالبہ مان لیا ہے۔
چاروں صوبائی حکومتوں سے زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے 12 جولائی تک دو دن کا وقت مانگا گیا ہے۔
؎ زرعی آمدنی پر انکم ٹیکس کی شرح 6 لاکھ روپے سے زائد سالانہ آمدنی پر عائد کی جائے گی۔
زرعی آمدنی پر انکم ٹیکس کی شرح بھی عام انکم ٹیکس کے حساب سے لگائی جائے گی
، وفاق اور صوبے زرعی آمدنی پر ایک صفحے پر ہوں گے۔