آج کے فیصلے سے جمہوریت کو نقصان پہنچا ، مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال نے سپریم کورٹ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو کچھ نشستوں کا حقدار قرار دینے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے فیصلے سے جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے۔
کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے ساتھ کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سارا کام 2018 سے شروع ہوا تھا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سوشل میڈیا مضبوط رکھنے والوں کے فیصلے ہوتے ہیں
، آج کے فیصلے سے جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقبول فیصلہ ہے، سنی اتحاد نے اس جماعت سے الیکشن نہیں لڑا،
فیصلہ اب پی ٹی آئی کا آ گیا ہے، جو انہوں نے نہیں مانگا، حنیف عباسی کو جیل میں ڈال دیا گیا، رانا ثناء اللہ منشیات میں پکڑے گئے۔