حلیمہ بی بی کے علاج کے لئے پہلی ائیر ایمبولینس کا استعمال
پاکستان کی تاریخ میں پہلی ائیر ایمبولینس نے کام شروع کر دیا
پاکستان کی تاریخ میں پہلی ائیر ایمبولینس نے آپریشن شروع کر دیا ،پنجاب حکومت نے صوبے کے لئے پہلی ائیر ایمبولینس متعارف کرادی۔
میانوالی میں چھت سے گرنے سے مفلوج ہونے والی مریضہ کو فوری ریسکیو کرکے (گولڈن آور)میں پنڈی منتقل کیا گیا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبے کی عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا ،
حکومت عوام کی زندگی میں آسانی لانے اور ریلیف دینے کےلئے متعدد منصوبے لارہی ہے۔
حلیمہ بی بی کی جان بچانے کے لئے بڑے ہسپتال میں منتقل کرنا ضروری تھا
میانوالی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سرجن نے حلیمہ بی بی کے علاج کے لئے راولپنڈی ریفر کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر حلیمہ بی بی کو”گولڈن آور“ میں میانوالی سے راو لپنڈی کامیابی سے منتقل کر دیا گیا
ڈاکٹر رضوان نصیر نے آپریشن کی نگرانی کی، ریسکیو ایئر ایمبولینس کی آزمائشی سروس کے ذریعے حلیمہ بی بی کو فوری طور پر میانوالی سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں