“احتجاج کب تک چلے گا؟ حافظ نعیم الرحمان کا بیان”

“احتجاج کب تک چلے گا؟ جماعت اسلامی کی صورتحال”

احتجاج کب تک چلے گا، وقت نہیں بتا سکتا، ریلیف لیے بغیر واپس نہیں جاؤں گا، حافظ نعیم الرحمان
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمارا احتجاج کب تک چلے گا اس کی کوئی حد نہیں بتا سکتے۔
کیونکہ یہ احتجاج طویل عرصے تک چل سکتا ہے۔
ہم عوام کے حقوق کے لیے نکلے ہیں اور ریلیف ملے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔
حکومت کی سختی کے بعد جماعت اسلامی کی حکمت عملی تبدیل، 3 مقامات پر دھرنوں کا اعلانکے مظاہرین نے اسلام آباد ڈی چوک پر احتجاج اور ناکہ بندی کا سامنا کرنے کے بعد راولپنڈی میں مری روڈ پر دھرنا دے دیا ہے۔
اور ہزاروں افراد دھرنے میں موجود ہیں جبکہ حکومت کی مذاکرات کی پیشکش کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بااختیار کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا ہے ۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے راولپنڈی میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا گزشتہ روز سے ہمارے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریاں ہو رہی ہیں۔
پانی سر سے گزر چکا ہے ، تنخواہ دارآدمی برباد کر دیا گیا۔
تاجر بھی اپنی ملیں بند کرنے پر مجبور ہوگئے ۔
لیکن حکومت کے کان پر جوں نہیں رینگ رہی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں