صدر آصف علی زرداری نے نئے اسلامی سال 1446 ہجری کے آغاز پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دی ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے نئے اسلامی سال 1446 ہجری کے آغاز پر پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ ہجری سال ہمارے ملک میں امن، خوشحالی اور استحکام لائے۔
اسلامی تاریخ میں محرم الحرام کو ایک خاص اہمیت اور فضیلت حاصل ہے۔
رمضان المبارک کے بعد محرم الحرام میں عبادت کی خصوصی فضیلت ہے۔