اسٹیٹ بینک کے ڈالر کے ذخائر میں کمی: 397 ملین ڈالر کی کمی کا ریکارڈ

بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے باعث اسٹیٹ بینک کے ڈالر کے ذخائر میں کمی

اسٹیٹ بینک کے ڈالر کے ذخائر میں زبردست کمی ہوئی۔
بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے باعث اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے ڈالر کے ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
مرکزی بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ڈالر کے ذخائر میں 397 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق کمی کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 9.42 ارب ڈالر سے کم ہو کر 9.03 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 30 کروڑ ڈالر ہوگئے۔
علاوہ ازیں ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 36 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہوکر 14 ارب 33 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں