اقتدار میں آنے والوں نے عوام کے لیے بجلی مزید مہنگی کردی

اقتدار میں آنے والوں نے عوام کے لیے بجلی مزید مہنگی کردی

مفت بجلی کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنے والوں نے عوام کے لیے بجلی مہنگی کر دی۔
پاکستان میں گھریلو صارفین کو مختلف ٹیکسوں اور ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 65 روپے فی یونٹ سے زائد ادائیگی کرنا پڑے گی اور غریب عوام مہنگے بجلی کے بل ادا کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
ایک عام صارف کے لیے ایک یونٹ کی قیمت 65 روپے کے لگ بھگ ہوگی،
لیکن پڑوسی ممالک میں بجلی کی قیمتیں یکساں ہیں، افغانستان میں 200 یونٹ تک بجلی ڈھائی افغانی فی یونٹ ہے۔
جبکہ بنگلہ دیش میں 200 یونٹ تک بجلی کا یونٹ 7 ٹکہ 20 پیسے مقرر ہے۔بھارت میں بجلی کا فی یونٹ 6 روپے 29 پیسے مقرر ہے۔
پاکستان میں گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا یونٹ 5 روپے 72 پیسے سے 7 روپے 12 پیسے تک بڑھادیا گیا ہے
جس کے بعد فی یونٹ نرخ 48 روپے 84 پیسے تک ہوگیا
جبکہ سیلزٹیکس کے بعد فی یونٹ 57 روپے 63 پیسے جبکہ ایڈجسٹمنٹ اورٹیکسوں کے بعد فی یونٹ بجلی 65 روپےسے تجاوزکر جائے گا۔