دہشت گردی کے خلاف آپریشن: مولانا فضل الرحمان کی تنقید
مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے نام پر عوام کی زندگی اجیرن کر دی گئی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے سابق سینیٹر ہدایت اللہ شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی
اور ان سے اور ان کے بھائی ڈاکٹر عنایت اللہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
جے یو آئی کے سربراہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پورے ملک بالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام کی جان و مال کی حالت خوش کن نہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے نام پر لوگوں کا جینا مشکل کر دیا جاتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں