الیکشن کمیشن کے خط نے سپریم کورٹ کو سپریم کورٹ کے مد مقابل کھڑا کر دیا

الیکشن کمیشن کے خط نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر دیا

الیکشن کمیشن کے خط نے سپریم کورٹ کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔
اسلام آباد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سپریم کورٹ کو لکھے گئے خط نے سپریم کورٹ کو سپریم کورٹ کے مد مقابل کھڑا کر دیا ہے۔
اس خط میں سنی اتحاد کونسل کے مخصوص نشستوں کے کیس کے حوالے سے عدالتِ عظمیٰ کے حالیہ فیصلے پر عملدرآمد کیلئے رہنمائی کی درخواست کی گئی ہے۔8
فروری کے انتخابات سے قبل چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے غلط انٹرا پارٹی انتخابات کی وجہ سے پارٹی سے ’’بلے‘‘ کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔
اگرچہ الیکشن کمیشن نے جمعرات کو عدالت کو لکھے خط میں سپریم کورٹ کے ’’بلے‘‘ کا نشان واپس لینے کے فیصلے کا ذکر نہیں کیا ۔
لیکن پی ٹی آئی کا تنظیمی ڈھانچہ نہ ہونے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی دلیل کو اسی فیصلے سے تقویت ملتی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں