امریکی سپریم کورٹ نے مجرمانہ کیسز میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جزوی استثنیٰ دے دیا

امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فوجداری مقدمات میں جزوی استثنیٰ دے دیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے ٹرمپ کے استثنیٰ کا کیس واپس نچلی عدالت کو بھیج دیا ہے۔
سابق صدر اپنی ذاتی حیثیت میں کیے گئے اقدامات پر استثنیٰ کے حقدار نہیں ہیں، سپریم کورٹ کے 6 ججوں نے ٹرمپ کے حق میں اور 3 ججوں نے خلاف فیصلہ دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو بڑی فتح قرار دیا۔