حملہ اور شہادت: بنوں کا امن مارچ کیسے متاثر ہوا؟

بنوں میں پرتشدد کارروائی سے امن مارچ کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی، عطا اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 15 جولائی کو دہشت گردوں نے بنوں چھاؤنی پر حملہ کیا۔
دہشت گردوں کے حملے میں ہمارے 8 جوان شہید ہوئے۔
ایک بہادر سپاہی موقع پر شہید ہوا لیکن اس نے ہزاروں لوگوں کی جان بچائی۔
عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ تاجروں نے دہشت گردی کے خلاف امن مارچ کے لیے انتظامیہ سے اجازت لی تھی۔
بانی پی ٹی آئی واقعے کی مذمت کرتے تو بہتر ہوتا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کچھ قوتوں نے امن مارچ کو سیاست کے طور پر دیکھا۔
اداروں کو ایک سازش کے تحت بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔
سوشل میڈیا پر دوسرے ممالک کی تصاویر پوسٹ کرکے غلط تاثر دیا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں