“مفتاح اسماعیل کا مطالبہ: انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس ختم کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف ملے”

“انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس ختم کیا جائے: مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس میں اہم مطالبات”

ریلیف دینے کے لیے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس ختم کیا جائے، مفتاح اسماعیل
عوامی پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کو فوری ختم کیا جائے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ لوڈشیڈنگ کے باوجود بجلی کے بل کم نہیں ہو رہے۔
آئی پی پی لگاتے وقت ڈالر پر غور کرنا چاہیے تھا، بجلی کے بل میں ٹیکس شامل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زائد بلوں کی وجہ سے متوسط ​​طبقہ متاثر ہو رہا ہے، غریب علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی طویل ہے۔
ملک کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، تنخواہ دار طبقہ بجلی کے بھاری بوجھ تلے دب رہا ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نے ملک واپس دینے کی بات کی تھی، حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
جو بل 55 ہزار روپے تھا وہ اب ایک لاکھ روپے سے زائد ہو گیا ہے۔
سیاسی جماعت نے معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی پی پی کے ساتھ بات کر رہے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں