آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری کے بعد اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
مالی سال 2024-25 کے لیے گیس کی قیمتوں پر نظر ثانی کی گئی ہے۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کی شرط پر کیپٹو پاور پلانٹس کے لئے گیس مہنگی کردی گئی
اور گیس کے نرخ 2750 سے بڑھا کر 3 ہزارفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کئے گئے ہیں۔
یکم جنوری 2025 سے دوبارہ نرخوں کا جائزہ لے کر قیمتوں میں ردوبدل کیا جائے گا۔