اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسٹیئرنگ کمیٹی ٹی او آر کا فیصلہ کرے گی
اور جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے ممکنہ اتحاد سے متعلق 5 نام دیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ممکنہ اپوزیشن اسٹیئرنگ کمیٹی حکمت عملی طے کرے گی۔
ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی ممکنہ احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی طے کرے گی۔
ذرائع کے مطابق سٹیئرنگ کمیٹی مقررہ مدت میں اپنی رپورٹ مرکزی قیادت کو پیش کرے گی۔