بھارت چھوڑ کر نیویارک جانے والی ایشوریا رائے: طلاق کی افواہوں اور سوشل میڈیا پر تصاویر
طلاق کی خبر! ایشوریا رائے نے بھارت چھوڑ دیا؟
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ایشوریا رائے بھارت چھوڑ کر اکیلی بیرون ملک چلی گئی ہیں۔
گزشتہ چند دنوں سے بالی ووڈ کے مشہور جوڑے ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان طلاق کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔
تاہم دونوں اداکاروں نے اس بارے میں کوئی بات نہیں کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا رائے اس وقت نیویارک ٹرپ پر ہیں۔
اور اس بات کی تصدیق ایک مداح نے سوشل میڈیا پر جاری تصویر میں کی۔
جیری رینا نامی مداح نے انسٹاگرام پر ایشوریا کے ہمراہ تصویر شیئر کی، جیری کا کہنا ہے کہ بھارتی اداکارہ نیویارک سولو ٹرپ کیلئے آئی ہیں۔
جہاں ان سے میری ملاقات ہوئی اور میں نے تصویر لی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایشوریا رائے کے بچن ہاؤس چھوڑنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔
اور امیتابھ بچن نے اپنی بہو کو سوشل میڈیا سے اَن فالو بھی کردیا تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں