وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اصلاحات اور مکمل ڈیجیٹلائزیشن ہماری معاشی بقا کا مسئلہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کسٹمز اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے امور سے متعلق اجلاس ہوا،
انہوں نے کہا کہ کسٹم سیکٹر پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،
ایف بی آر اور دیگر اداروں میں جاری اصلاحات کے تحت منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ ہونا چاہیے ۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایف بی آر میں تمام جاری اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبوں کو ایک چھتری کے نیچے لایا جائے
اور ایف بی آر ریونیو میں اضافے کو یقینی بنانے کے لیے انفورسمنٹ سسٹم کو بہتر بنائے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پاکستان کی تمام بندرگاہوں پر کسٹم آپریشن کو شفاف اور کرپشن سے پاک بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں
اور کسٹم آپریشن میں تمام غیر ضروری رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔